کراچی میں ڈرامہ انڈسٹری کابحران‘چھوٹے فنکار وں کالاہور واپسی کا فیصلہ

کراچی میں ڈرامہ انڈسٹری کابحران‘چھوٹے فنکار وں کالاہور واپسی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) کراچی میں ڈرامہ انڈسٹری کے بحران کے باعث کئی چھوٹے فنکار وں نے لاہور واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے حال ہی میں کراچی منتقل ہونے والے فنکاروں کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہو رہا ہے۔اس حوالے سے شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں نان پروفیشنل لوگوں کی وجہ سے فلم اور ٹی وی دونوں برباد ہوئے ہیں۔لاہور کے بعد کراچی میں بھی وہ ہی کام شروع ہوگیا جس کی وجہ سے کام کراچی منتقل ہوا تھا۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے شوبز انڈسٹری کو بچانا ہے تو اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنا ہوگا اس علاوہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ شوبز کو سپورٹ کرے۔حکومتی سرپرستی کے بغیر کسی بھی صنعت کا چلنا ممکن نہیں ہوتا۔ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے کی واپسی شروع جا ئے تواس انڈسٹری کوتباہی سے بچایا جاسکتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ ہمیں انتہائی باصلاحیت، پیشہ ور اور قابل موسیقاروں، کیمرہ مینوں، لکھنے والوں اور ہدایت کاروں کی ضرورت ہے۔دوسری جانب فلموں کا بہترین معیار، ڈیجیٹل ساؤنڈ اور ماہرتکنیک کارہی شوبزانڈسٹری کوزوال سے عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں اس وقت انڈسٹری کوایسی فلموں کی ضرورت ہے جن میں حقیقت دکھائی جائے،توہم بھی پڑوسی ملک کی طرح معیاری فلمیں بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔اب کراچی میں بھی فنکاروں کو کام کرنے کے باوجود کئی کئی ماہ ان کی محنت کا معاوضہ نہیں ملتا بڑے فنکار تو پیسہ وصول کرلیتے ہیں جبکہ چھوٹے فنکاروں کو پروڈکشن ہاؤسز کے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔اگر یہی صورتحال جاری رہی تو وہ دن دور نہیں جب کراچی کی ڈرامہ انڈسٹری بھی قصہ ماضی بن جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ چینلز کی جانب سے پروڈکشن ہاؤسز کو بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری بھی شدید بحران سے دوچار ہے۔ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سرمایہ کاری نقصان کے سوا کچھ نہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو شاید فلم کی طرح ڈرامہ انڈسٹری بھی تباہ و برباد ہوجائے گی کام کم ہونے کی وجہ سے چھوٹے فنکار اور تکنیک کار پریشانی کا شکار ہیں۔خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ پاکستانی قوم بہت باصلاحیت ہے جو کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے پیچھے نہیں چاہے وہ کوئی بھی شعبہ ہو۔بہت سے ایسے پاکستانی فنکار ہیں جنہیں اپنے ملک میں تو شاید کم لوگ جانتے ہوں لیکن انہوں نے دنیا میں تہلکہ ضرور مچایا ہے۔فلم کے بعد ڈرامہ انڈسٹری کے بحران کی بنیادی وجہ مناسب منصوبہ بندی کا نہ ہونا ہے۔

مزید :

کلچر -