گلوبل ہیلتھ سمٹ کا آغاز 24دسمبر کو کراچی سے ہوگا

  گلوبل ہیلتھ سمٹ کا آغاز 24دسمبر کو کراچی سے ہوگا

  



کراچی (پ ر) امریکہ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل پروفیشنل آرگنائزیشن میڈکس انٹرنیشنل کے تحت سلور جوبلی کے موقع پر عالمی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا، اس حوالے سے دنیا کے 55ممالک میں کنونشنز اور کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں پانچ روز گلوبل ہیلتھ سمٹ کا آغاز کراچی میں 24دسمبر سے ہوگا جو کہ 26دسمبر تک جاری رہے گا۔گلوبل ہیلتھ سمٹ میں امریکا، یونائیٹڈ کنگڈوم، آئرلینڈ، سعودیہ عرب، جرمنی، سویڈن، ترکی، عراق، ی اے ای سمیت دیگر ممالک کے ایک ہزار سے زائد میڈیکل پروفیشنلز شرکت کریں گے، یاد رہے کہ عنقریب متوقع یہ ایونٹ پاکستان میں ہیلتھ کیئر کے شعبے کا سب سے بڑا ایونٹ تصور کیا جارہاہے، سی ایم ای سے منظورشدہ اس کانفرنس کا عنوان ہیلتھ کیئر، میڈیسن،اور اس سے متعلقہ فیلڈ سے متعلق ہے، کانفرنس کا پہلے حصے کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں 24سے 26دسمبر تک کیا جائیگا،جبکہ کانفرنس کے دوسرے مرحلے کا انعقاد اسلام آباد میں 28اور 29دسمبر کو کیا جائے گا جس میں ینگ پروفیشنلز کو میڈیکل، سرجیکل، فارما سوئیٹیکلاور ڈینٹل سے متعلق کیریئر گائیڈنس دی جائے گی۔میڈکس انٹرنیشنل یونائیٹڈ نیشن کی تسلیم شدہ باڈی ہے، جو کہ پاکستان سمیت، تنزانیہ، عراق، گریک، ہیٹی، فاسو، اور برکیہ میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ہیلتھ کیئر کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔یاد رہے کہ آئندہ کنونشن کا انعقاد نیویارک میں فاونڈیشن کی سلور جوبلی کے حوالے سے منایا جائے گا، جس کا انعقاد پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل ہم خیال تارکین وطن پاکستانی ڈاکٹرز کی جانب سے کیا جائے گا، میڈکس انٹرنیشنل کی بنیاد نیویارک میں رکھی گئی تھی، جسیبعد میں گلوبل ہیلتھ کیئر ریلیف آرگنائزیشن کا درجہ دے دیا گیا۔کانفرنس سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس عالمی طبی ماہرین کی ایک پوری فوج موجود ہے، جس کا مقصد پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی منتقلی،تربیت دینے والوں کی دیکھ بھال کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ہیلتھ کیئر پیشے سے متعلق مختلف شعبوں کے تفصیلی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ اس کے ثمرات سے پاکستان سمیت خطے کے دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...