شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات تھم نہ سکے
کراچی (رپورٹ /اے ایچ خان)کراچی میں ماہ نومبر میں بھی اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر قابو نہ پایا جاسکا۔ نومبر کے مہینے میں ہونے والے جرائم کے اعداد بھی سامنے آگئے۔ ماہ نومبر میں شہر کے مختلف علاقوں سے 141 گاڑی چوری اور چھینی گئیں۔ جبکہ ایک ماہ میں 2725 موٹر سائکلیں چوری اور 177 چھینی گئیں اعداد شمار کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 96 افراد اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے۔۔ گاڑیوں کی برمداگی کے لئے کام کرنے والی اے سی ایل وی پولیس کی کارکردگی بھی اس ماہ متاثر کن نہ رہی ماہ نومبر میں بھی شہر قائد کے باسی1990 موبائل فونز سے محروم بھی ہوئیجبکہ گذشتہ ماہ شہر میں بھتہ خوری کے دو واقعات رپورٹ ہوئے۔