پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر765 ملزمان کو گرفتارکرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) رواں ماہ کے ابتدائی ایک ہفتہ کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے158مفرور،27اشتہاریوں و دیگر580ملزمان سمیت مجموعی طورپر765ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابقکراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران44مفرور،06اشتہاری و دیگر360ملزمان سمیت مجموعی طور پر410ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاں کر کے35مفرور،11اشتہاری و دیگر139ملزمان سمیت مجموعی طور پر185 ملزمانکورنگے ہاتھوں گرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔سکھرّ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران12مفرور،06اشتہاری ودیگر44ملزمان سمیت مجموعی طور پر62ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران19مفرور،02اشتہاری ودیگر23ملزمان سمیت مجموعی طورپر44ملزمانکورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔