ہیو من رائٹس آئی ایف پاکستان کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

  ہیو من رائٹس آئی ایف پاکستان کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیو من رائٹس آئی ایف پاکستان کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں سیکڑوں غریب و نادار لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔محمد علی بروہی گوٹھ ملیراور رنچھوڑ لائن میں منعقدہ فری میڈیل کیمپس میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی موجود تھے کیمپس میں جنرل او پی ڈی، شوگر ٹیسٹ،چیسٹ ایکسرے، دانتوں کا معائنہ،ہڈی وجوڑوں کے امراض،بچوں کا معائنہ اورمفت ادویات فراہم کی گئیں علاقہ مکینوں کی جانب سے ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان چیئر مین ڈاکٹر ہاشم سندھیان،سرپرست اعلیٰ حضرت وقار شیخ رحمانی،راؤ محمد عدنان،ڈاکٹر شہباز انور،کرشن شاگر،سردار کریم بخش اور ڈاکٹر سید جاوید شاہ (وائس پریذیڈنٹ ہیلتھ ڈویژن) تمام عہدیداران اور ممبران کو مفت طبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے میڈیکل کیمپ منعقد ہوتے رہیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...