بہت جلد پرستاروں کو ایک سرپرائز ملے گا،ماہ نور

    بہت جلد پرستاروں کو ایک سرپرائز ملے گا،ماہ نور
    بہت جلد پرستاروں کو ایک سرپرائز ملے گا،ماہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے کہا ہے کہ میں بہت جلد اپنے پرستاروں کو ایک سرپرائز دینے والی ہوں میرے چاہنے والے عنقریب مجھے فن کے ایک اور شعبہ میں کام کرتا ہوا دیکھیں گے،ماہ نورنے کہا کہ میں اپنی محنت اور لگن سے اس شعبہ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دوں گی۔میں نے اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے‘ بعض اداکاراؤں نے بھارت میں جس طرح کا کام کیا ہماری ثقافت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس شعبے سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔ کوئی شوبز کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی اور اسے کھری کھری سنانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔
ماہ نورنے مزید کہا کہ فنکار کے پاس بھی دل ہوتا ہے بلکہ ہم لوگ زیادہ حساس ہوتے ہیں، لوگوں کی خوشیوں کیلئے بعض اوقات دکھ ہونے کے باوجود اپنے چہروں پرمسکراہٹ رکھتے ہیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں ان دنوں اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے شوبز سے دور ہوں۔

مزید :

کلچر -