مختلف چینلز کیلئے بنائی جانیوالی ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں،عینی طاہرہ

مختلف چینلز کیلئے بنائی جانیوالی ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں،عینی طاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا کہ میں ان دنوں مختلف چینلز کیلئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں۔میں نے ہمیشہ ان کرداروں کو ترجیح دی ہے جو پاور ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔عینی طاہرہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے۔ خاص طورپرنوجوان نسل توسوشل میڈیا کے ذریعے مختلف شعبوں میں ایسے حیرت انگیزکارنامے انجام دے رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی سپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظر آتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔ عینی طاہرہ نے کہا کہ نئی بننے والی فلموں کی تشہیر سوشل میڈیا پر ہونی چاہئے۔ان دنوں اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں جلد ہی میگھا کے ساتھ ڈیوٹ بھی ریکارڈ کرواؤں گی۔

مزید :

کلچر -