نئے آنیوالے شارٹ کٹ سے شوبز سٹار بننا چاہتے ہیں،رچل خان

  نئے آنیوالے شارٹ کٹ سے شوبز سٹار بننا چاہتے ہیں،رچل خان
   نئے آنیوالے شارٹ کٹ سے شوبز سٹار بننا چاہتے ہیں،رچل خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل رچل خان نے کہا کہ شوبز میں نئے آنے والے محنت کی بجائے راتوں رات شارٹ کٹ کے ذریعے سٹار بننا چاہتے ہیں۔میرا جونئرز کو ایک ہی مشورہ ہے کہ وہ محنت کو اپنا اشعار بنائیں تاکہ وقتی کی بجائے حقیقی اور ہمیشہ ساتھ رہنے والی کامیابی حاصل کرسکیں۔ نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں جس سے مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں،میں اپنی خود سب سے بڑی ناقد ہوں اور خود احتسابی کی قائل ہوں۔

، میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔رچل خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں روشنیاں اور رنگینیاں نظر آتی ہیں لیکن یہ بڑی مشکل شعبہ ہے جس میں آپ کو بڑی قربانی دینی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ مقام انتھک محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے اوراسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن اسے لوگوں کی خوشی اور تفریح کیلئے اپنے ساتھ جڑے ہوئے غموں کو چھپانا پڑتا ہے۔

مزید : کلچر