شاہدہ منی کی پروڈکشن کے بینرتلے مختلف پراجیکٹس کی تیاریاں
لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی کے پروڈکشن ادارے کے بینر تلے عنقریب میوزیکل البمز،ڈراموں اور فلموں کاسلسلہ شروع ہو جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ایس ایم پروڈکشن کے بینرتلے فلموں،ڈرامہ سیریلز اور میوزک البمز کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس ابتدائی مراحل میں ہیں جن پر جلد باضابطہ کا م شروع کر دیا جائے گا۔متعددگلوکاروں نے ایس ایم پروڈکشن سے ریکارڈنگ کے لئے رابطہ کیا ہے جبکہ ٹی وی سے تعلق رکھنے والے ڈرامہ پروڈیوسرز بھی ایس ایم پروڈکشن کے بینر تلے ڈرامہ سیریلز بنانے کے خواہشمند ہیں۔