ہواوے کی Yسیریز میں ایک جدید ترین اضافہ

ہواوے کی Yسیریز میں ایک جدید ترین اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) اسمارٹ فونز بنانے والا دنیا کا "نمبر ایک " ادارہ بننے کے پر جوش عزم پر قائم رہتے ہوئے ہواوئے (Huawei) کی کامیاب Y سیریز، کا جدید ترین ماڈل - ہواوئے Y9s ، اب پورے پاکستان میں موجود ہواوئے مراکز پر دستیاب ہونے کے علاوہ، Daraz.pk پر قائم ہواوئے کے فلیگ شپ اسٹور سے بھی خریدا جا سکتا ہے۔ پاکستانی مارکیٹ سے حاصل ہونے والی مسلسل پزیرائی اور پسندیدگی پر مثبت ردعمل پیش کرتے ہوئے ہواوئے نے پورے ملک میں روڈشوز کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے، تاکہ اپنے صارفین سے ذاتی رابطے قائم کرتے ہوئے، انہیں اس جدید اسمارٹ فون کا پر لطف تجربہ فراہم کیا جائے۔ اس حوالہ سے موجود اعداد و شمار، ہواوئے Y سیریز کی کامیابی کے بہت سے ثبوت پیش کرتے ہیں۔ جیسے ہواوئے Y9 پرائم 2019 ، درمیانی قیمت کی مارکیٹ میں بہترین اسمارٹ فون بنا، اس طرح ہواوئے Y9s اس سے بھی بہتر معیار، ڈیزائن اوربے مثال خصوصیات پیش کرتا ہے۔ اس ماڈل میں نہایت طاقتور ہارڈ ویئر موجود ہے، جس کے باعث اس فون کی مجموعی کارکردگی اور گیمنگ کے اعلیٰ ترین تجربات میں مزید اضافہ ہو ا ہے۔ ہواوئے Y9s ایک طاقتور Kirin 710F پراسیسر کا حامل ہے، جو اس کی کارکردگی کو مزید موثر اور باکفایت بنانے کے علاوہ، توانائی کی کفایت کا وعدہ بھی کرتا ہے۔ یہ فون 6 گیگا بائٹ RAM اور 128GB کی میموری اسٹوریج کا بھی حامل ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -