استنبول،ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس، شا ہ محمودقریشی کا بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ

استنبول،ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس، شا ہ محمودقریشی کا بھارتی وزیر کی تقریر کا ...

  



استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے پیش نظر انڈین وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ وہ انڈین وزیر کی تقریر شروع ہوتے ہی احتجاجاً ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران اجلاس سے آٹھ کر باہر چلے گئے۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچے تو پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور سینئر سفارتی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ 14 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

وزیر خارجہ/بائیکاٹ

مزید : صفحہ اول


loading...