نواز شریف کی 16دسمبر کو امریکہ منتقلی کا امکان
لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو علاج کیلئے 16 دسمبر کو امریکا منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ انہیں بلڈ پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث قوت مدافعت کی خرابی کا مرض لاحق ہے، جس کا علاج لندن میں بھی موجود نہیں لہٰذا سابق وزیراعظم کو امریکا منتقل کیا جائے گاجہاں بوسٹن میں ان کاآپریشن کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کو امریکہ میں علاج کی تجویز دیدی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں طبی پیچیدگیاں سنگین ہوسکتی ہیں، رسک لینے کے بجائے ڈاکٹرز نے امریکا میں ماہرین سے رجوع کرنے پر اصرار کیا ہے، برقی شعاعوں سے اندرونی اعضا کے معائنے کی روشنی میں نواز شریف کی بائیو آپسی کی جائے گی۔
نوازشریف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بھی بگڑنے لگی، دل کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا، کمزوری بھی بڑھنے لگی۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹس اور سابق صدر کے ذاتی معالج سے مشاورت کے بعد آصف زرداری کے دل کے مرض کے حوالے سے علاج پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آصف زر داری کے ذاتی معالج کیلئے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام سامنے آ گیا،پمز کے میڈیکل بوڈر کو سابق صدر کے علاج میں مشاورت کیلئے ڈاکٹر ندیم کامراسلہ موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ذاتی معالج کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازات دی گئی۔
آصف زرداری