محکمہ اطلاعات، عوام اور حکومت میں پل کا کردارادا کرتا ہے، شوکت یوسفزئی

محکمہ اطلاعات، عوام اور حکومت میں پل کا کردارادا کرتا ہے، شوکت یوسفزئی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات، میڈیا اور عوام کے درمیان مزید موثر اور مضبوط روابط قائم کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس اطلاع سیل محکمہ اطلاعات پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سید امتیاز حسین، ڈی جی انفارمیشن امداد اللہ، شعبہ صحافت پشاور یونیورسٹی کے چیئر مین ڈاکٹر فیض اللہ جان، ڈان نیوز پیپر کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر اسماعیل خان، فیاض علی شاہ روزنامہ مشرق آصف خالد آج نیوز پیپر اور محکمہ اطلاعات کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے محکمہ اطلاعات کو مزید موثر اور بہتر بنانے کیلئے محکمہ کو عصری اور جدید تضاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور میڈیا کے ساتھ قریبی روابط بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے افسران مختلف محکموں میں صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات اور عوامی مفاد کے منصوبوں سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے متعلقہ محکموں اور میڈیا کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کریں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتاہے۔حکومتی فے صلوں میں عوامی رائے کو شامل کرنے کیلئے رابطے مزید بڑھائے جائینگے تا کہ عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کی فضا مزید خوشگوار ہو۔اجلاس میں محکمہ اطلاعات کی کارکردگی میں مزید نکھار لانے کیلئے شرکاء نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس میں شرکت کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : صفحہ اول