انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی معاشرے  کی ترقی کا بنیادی ستون،قاسم سوری

   انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی معاشرے  کی ترقی کا بنیادی ستون،قاسم سوری

  



 اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بنیادی ستون ہو تا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جس معاشرے میں لو گوں کے سما جی ومعاشی حقوق کو تحفظ حاصل ہو گا وہ معاشرہ ترقی کی منا زل تیزی سے طے کر یگااور جس معاشرے میں عوام کے حقوق پا ما ل ہو نگے اور انہیں انصاف میسر نہیں ہو گا اس کی ترقی کا تصور نا ممکن ہے۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار عالمی یو م انسانی حقوق کے سلسلے میں منعقد ہو نے والی قومی کا نفرنس برائے انسانی حقوق سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد قومی اسمبلی کی نیشنل ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف(SDGs)اور پا رلیمنٹرین کمیشن برائے انسانی حقوق کے تعاون سے کیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے پا کستان کو ریا ست مدینہ جیسی فلا حی ریا ست بنا نے کاجو وثر ن پیش کیا ہے اس کا بنیا دی پہلو بھی معاشرے کے تما م طبقات کے حقوق کو تحفظ فراہم کر نا اور معاشرے کے پسے ہو ئے طبقات کی فلا ح وبہبود ہے۔کا نفرنس سے قومی اسمبلی کی نیشنل ٹاسک فورس کے کنوینئر رکن قومی اسمبلی ریا ض فتیا نہ، ایگزیکٹو، ڈا ئیر یکٹر، پا ر لیمنٹرین کمیشن فار ہیو من را ئٹس، محمد شفیق چو ہدری اور دیگر مقر ر ین نے بھی خطا ب کیا۔ڈپٹی سپیکر نے انسانی حقوق کے حوالے سے نما یا ں خدما ت سرانجا م دینے والے پا رلیمنٹرین اور سول سوسائٹی کے نما ئند وں میں ایوارڈ تقسیم کیئے۔کا نفرنس میں پا رلیمنٹرینز،سول سو سا ئٹی اور میڈیا کے نما ئیندں اور نو جو انون کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قاسم سوری

مزید : صفحہ اول


loading...