پشاور،سینئر وزیر محمد عاطف خان سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات

          پشاور،سینئر وزیر محمد عاطف خان سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا میں محکمہ ارکیالوجی کو ترقی دینے کے لئے اٹلی کی حکومت آسان شرائط پر ایک ارب 20 کروڑ کی رقم فراہم کی جائے گی جبکہ صوبے سپیشل ارکیالوجی پولیس فورس قائم کرنے اور ان کو باقاعدہ تربیت دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، یہ بات اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹارو نے سینئر وزیر عاطف خان سے ملاقات کے دوران بتائی۔ ملاقات میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے سمیت دو طرفہ تعلقات اور ضم شدہ اضلاع میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اٹلی کے سفیر نے محکمہ ارکیالوجی کو ترقی دینے کے لئے ایک ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے آسان شرائط پر قرضہ دینے کا بھی اعلان کیا جس سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ارکیالوجیکل لیبارٹریز قائم کرنے کے علاوہ ارکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے جائینگے۔ اٹلی سفیر نے صوبے میں ارکیالوجیکل سپیشل پولیس کی تربیت کی بھی یقین دہانی کرائی۔ ارکیالوجیکل پولیس صوبے میں نوادرات کی سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائیگی۔اٹلی کے سفیر نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے بھی فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی اٹلی سفیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ آضلاع کی ترقی کے لئے مختلف سیکٹر کی نشاندہی کریں، سینئر وزیر عاطف خان نے محکمہ ارکیالوجی کو آسان شرائط پر قرضہ دینے اور ضم شدہ آضلاع کی ترقی کے لئے مالی تعاون فراہم کرنے پر اٹلی کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حالات اب سازگار ہے امن امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، موجودہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں،ضم شدہ اضلاع میں کافی تعداد میں ارکیالوجیکل سائٹس بھی موجود ہے جیسے محفوظ کیا جارہا ہے، صوبے میں موجود ارکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے پر ایک ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...