بھارت امن کی کوششوں کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے، مصطفی کمال

بھارت امن کی کوششوں کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے، مصطفی کمال

  



کراچی(آئی این پی)آج جب دنیا انسانی حقوق کا دن منا رہی ہے تو بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے اور المیہ یہ ہے کہ مہذب دنیا اس بدترین ظلم پر خاموش ہے۔ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، کرفیو کو 4 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنے آپ کو ناکام ادارہ بننے سے روکنا ہوگا اور اس اہم ترین مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈوں میں سب سے پرانا مسئلہ ہے۔کشمیری عوام گھروں میں محصور ہیں، اشیاء خوردونوش اور ادویات کی قلت ہے۔یہ بات پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے دس دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہی۔

مصطفیٰ کمال

مزید : صفحہ اول


loading...