مریم نواز کے باہر جانے کے معاملے پر ہرگز نرمی نہیں برتیں گے،غلام سرور

مریم نواز کے باہر جانے کے معاملے پر ہرگز نرمی نہیں برتیں گے،غلام سرور

  



ٹیکسلا (آئی این پی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار سزا یافتہ شخص کو باہر جانے کی اجازت دی گئی، نواز شریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت ملی ہے،مریم کے باہر جانے کے معاملے میں حکومت کسی صورت نرمی نہیں برتے گی، نواز شریف اخلاقی اور قانونی طور پر میاں برادران کو چار ہفتوں کے اندر واپس آنا چاہئے تاہم اگر وہ بیرون ملک علاج جاری رکھنا چاہتے ہیں تو عدالت حاضر ہو کر مزید وقت مانگ لیں،آنے والا سال بہتری لیکر آئے گا،عدم اعتماد والوں نے زور لگا کر دیکھ لیاانھیں رسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہ ہوا، وہ گزشتہ روز پنڈ نوشہری میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، دریں اثنا یونین کونسل اڈیالہ کے گاوں بودیال میں گیس لائن کی تنصیب کے سلسلہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد رنگ روڈ میگا پراجیکٹ ہو گا،ڈیڑھ کروڑ سے گلیوں کی پختگی اور 50 لا کھ سے اضافی بجلی کا فنڈ منظور ہو گیا ہے،ڈھوک خصالہ کی گیس کا فنڈ مہیا کروں گا لیکن یہاں سے منتخب ہونے والا چارد فعہ گیس کا وزیر رہا مگر گیس فراہمی نہیں کر سکا، ہم عزت کے ساتھ خدمت دونوں کریں گے۔ایم این اے حلقہ این اے 63 منصور حیات خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہر گھر میں سوئی گیس پہنچائیں گے،ڈھوک خصالہ میں گیس اور بجلی کی کی فراہمی کیلئے کام جاری ہے،ڈھلہ ڈسپنری کو BHU کا درجہ دلو ائیں گے۔

غلام سرور

مزید : صفحہ اول


loading...