ایوان فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج، مسلم لیگ (ن) کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے ایون فیلڈ ہاوس کے باہر احتجاج کے خلاف معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کے خلاف معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج تحریک انصاف کروا رہی ہے، ایوان میں معاملہ کا بھرپور انداز سے اٹھائیں گے۔ ارکان نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا بھی ناانصافی ہے۔
مسلم لیگ (ن)/فیصلہ