وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23دسمبر کو طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23دسمبر کو طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23دسمبر کو طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23دسمبر کو طلب کرلیا،مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23دسمبر کو طلب کرلیاہے،اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ،مشیر خزانہ اور دیگر شرکت کریں گے،چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو ایجنڈا کے مطابق شرکت کرنے کی ہدایت کردی گئی،وزیراعظم آفس نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کردیئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد