وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈا پر غور کرےگی جبکہ آٹے اور چینی کی ناجائز قیمتیں بڑھانے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک جاری کرنے کے معاملے پر غور کرے گی جبکہ بلوچستان کی خصوصی ایپلٹ عدالت برائے انسداد سمگلنگ کے جج کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔مزید برآں کابینہ اجلاس میں وزارت قومی صحت کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت ، او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہیں۔کابینہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...