ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ایک اعشاریہ2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کو منتقل،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئے،زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 29 کروڑڈالرکی سطح پرپہنچ گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں پیسے دینے کا اعلان کیا تھا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک آف بینک کو ٹرانسفر کردیئے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر9 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے، زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 29 کروڑڈالرکی سطح پرپہنچ گئے ،ایشیائی ترقیاتی بینک سے منتقلی ہونے والی رقم کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 10 ارب 41 کروڑڈالرہوگئے جبکہ بینکوں کے ذخائر 6ارب 88 کروڑڈالرتک پہنچ گئے ،رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائرمیں 3 ارب 10 کروڑڈالراضافہ ہوا۔