محکمہ داخلہ سندھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا ...
محکمہ داخلہ سندھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ سندھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ملزم عاطف زمان اورعادل زمان کی عدالت پیشی پرناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔
عدالت نے کہاکہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کیس جیل میں چلانے کا کہا گیا ہے، جیل میں کیس کس جج کی عدالت میں چلایا جائے گا، وضاحت نہیں کی گئی،محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے،ملزموں کی سٹی کورٹ پیشی کے وقت ناخوشگوارواقعہ رونماہوسکتاہے،ملزم عاطف زمان اورعادل زمان کےخلاف کیس جیل میں چلایاجائے۔