آصف زرداری شدید علیل، جسم کا کونسا حصہ چھوٹا ہوگیا؟ پمز کے ترجمان نے انتہائی پریشان کن اعلان کردیا

آصف زرداری شدید علیل، جسم کا کونسا حصہ چھوٹا ہوگیا؟ پمز کے ترجمان نے ...
آصف زرداری شدید علیل، جسم کا کونسا حصہ چھوٹا ہوگیا؟ پمز کے ترجمان نے انتہائی پریشان کن اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پمز ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا دماغ سکڑ کر چھوٹا ہوگیا ہے جس کا ایم آر آئی سے پتا چلا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پمز ہسپتال کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایم آر آئی رپورٹ میں ان کا دماغ چھوٹا ظاہر ہوا ہے، ایم آر آئی سمیت دیگر رپورٹس آفیشلی طور پر جلد ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد جاری کی جائیں گی، دماغ کی رگیں سکڑنے کی وجہ سے بھی دماغ چھوٹا ہونا رپورٹ میں آ سکتا ہے۔

دوسری جانب سابق صدر کے میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور بوڈر میں کارڈیک اور نیورو سرجن ڈاکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں جب کہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کے لیے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام سامنے آ یا ہے اور پمز کے میڈیکل بوڈر کو ڈاکٹر ندیم قمر کے ساتھ سابق صدر کے علاج میں مشاورت کے لیے مراسلہ موصول ہوچکا ہے۔ ذاتی معالج کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری دل، شوگر، مہروں، بلڈپریشر کے امراض میں مبتلا ہیں اور پمز کے کارڈیک وارڈ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے داخل ہیں،جب کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے والد کی صحت کے حوالے سے ذاتی معالج کو بھی اجازات دینے پر اصرار کیا جا رہا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد