پرویز مشرف کے مزید چار پلاٹ کا سراغ مل گیا، ضبط کرنے کا حکم

پرویز مشرف کے مزید چار پلاٹ کا سراغ مل گیا، ضبط کرنے کا حکم
پرویز مشرف کے مزید چار پلاٹ کا سراغ مل گیا، ضبط کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کی اس کیس میں مزید ملکیتی 4 پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

گزشتہ روز تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے انسپکٹر عظمت عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کی اس کیس میں مزید ملکیتی 4 پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا اور یہ کیس بھی ملزم کی ملک واپسی اور گرفتاری تک داخل دفتر کر دیا۔