عمران خان درسگاہوں میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں،فردوس عاشق اعوان

عمران خان درسگاہوں میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں،فردوس عاشق ...
عمران خان درسگاہوں میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جدیددورمیں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا ۔عمران خان درسگاہوں میں ٹیکنالوجی پارکس

بنانے  کیلئے پرعزم ہیں۔انسانی زندگی کاکوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیرمکمل نہیں ہوتا۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کانسٹ میں پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں

شعبہ ٹیکنالوجی کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا مظہر ہے۔


انہوں نے کہانسٹ کا یہ منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا۔ڈیجیٹل اکانومی کو تقویت اور تحقیق و ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

یہ علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔

یہ تخلیقی ذہنوں کو مل کر بیٹھنے کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانےکی مواقع پیدا کرے گا۔

مزید :

قومی -