بی آر ٹی منصوبے پرصوبائی حکومت سے کوئی غلطی نہیں ہوئی،امید ہے فروری کے آخر میں مکمل ہو جائےگا،شوکت یوسفزئی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ بی آر ٹی منصوبے پرصوبائی حکومت سے کوئی غلطی نہیں ہوئی،بی آرٹی پشاور کے اطراف کی سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں،امید ہے بی آر ٹی منصوبہ فروری کے آخر میں مکمل ہو جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ حکومت کے اچھے منصوبوں کوکیوں بیان نہیں کیا جاتا؟اپوزیشن نے خیبرپختونخوامیں کوئی اچھامنصوبہ نہیں بنایا،شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے پرصوبائی حکومت سے کوئی غلطی نہیں ہوئی،خیبرپختونخواکے عوام ناخوش ہوتے تو دوبارہ منتخب کیوں کرتے؟انہوں نے کہا کہ بی آرٹی پشاورکے اطراف کی سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں،ان کا کہناتھا کہ نیب ہو یا ایف آئی اے ،بی آر ٹی کی تحقیقات کریں،سپریم کورٹ نے کہاتھا بی آر ٹی مکمل ہوتوتحقیقات کی جائیں۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،بی آر ٹی کا ٹھیکےدارمقامی نہیں ،امید ہے بی آر ٹی منصوبہ فروری کے آخر میں مکمل ہو جائےگا۔