عثمان بزدار کو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح سے کیوں روکا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

عثمان بزدار کو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح سے کیوں روکا گیا؟ اندرونی کہانی ...
عثمان بزدار کو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح سے کیوں روکا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب کے سب سے بـڑے ٹرانسپورٹ منصوبے اورنج لائن ٹرین کے افتتاح سے روک دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تیار کردہ منصوبے کا افتتاح کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے جو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں ان پر بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا نام شامل نہیں ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے کا افتتاح صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کریں گے اور ان ہی کا نام بھیجے جانے والے دعوت نامے پر بھی لکھا گیا ہے،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ایم ایل (ن) کے منصوبے پراپنی تختی نہ لگائیں لیکن یہ مشورہ کس نے دیا؟ جب یہ استفسار کیا گیا تو ذرائع نے جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی تاہم    سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار آنے سے قبل اورنج لائن ٹرین منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنانے پر اعتراض کرتی رہی ہے لیکن اب جو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں ان کی پشت پرپارٹنرز میں سی پیک کا نام بھی درج ہے۔