تہرے قتل کا کیس،لاہورہائیکورٹ ناقص تفتیش پر خاتون ایس پی پر برہم،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم کوتفتیش کاحکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ 3 بچوں کے قتل کیس میں ناقص تفتیش پر خاتون ایس پی پربرہم ہو گئی،عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم کوتفتیش کاحکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 3بچوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا،پولیس نے تفتیش میں تمام شواہدضائع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں 3 بچوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی،بچوں کے والدنے عدالت کے رو بروموقف اختیارکیا کہ بچوں کوان کی والدہ نے نہیں محلے دارنے قتل کیا،عدالت ناقص تفتیش پرخاتون ایس پی پربرہم ہو گئی،عدالت نے کہا کہ 3بچوں کے قتل کامعاملہ ہے،تہہ تک جائیں گے،عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم کوتفتیش کاحکم دیدیا،عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرکی تعریف کی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ 3بچوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا،پولیس نے تفتیش میں تمام شواہدضائع کردیئے۔