لاہورہائیکورٹ، فوادحسن فوادکی طبی بنیادپررہائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہورہائیکورٹ، فوادحسن فوادکی طبی بنیادپررہائی کی درخواست ضمانت سماعت ...
لاہورہائیکورٹ، فوادحسن فوادکی طبی بنیادپررہائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فوادکی طبی بنیادپررہائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی ،جسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بنچ آج سماعت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں گرفتار کیا ،نیب کے لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا،درخواست میں کہاگیاہے کہ جس پلازا کی ملکیت کا الزام عائد کیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں،ڈیڑھ سال سے بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہوں،صحت سخت خراب ہے ،جیل میں علاج ممکن نہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور