اگر آپ لوگوں کو اس طرح لڑنا ہے تو کسی اور عدالت میں چلے جائیں ،سندھ ہائیکورٹ گنے کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس میں وکلا کی تکرار پر برہم

اگر آپ لوگوں کو اس طرح لڑنا ہے تو کسی اور عدالت میں چلے جائیں ،سندھ ہائیکورٹ ...
اگر آپ لوگوں کو اس طرح لڑنا ہے تو کسی اور عدالت میں چلے جائیں ،سندھ ہائیکورٹ گنے کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس میں وکلا کی تکرار پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ گنے کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکلاکی تکرارپربرہم ہو گئی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو اس طرح لڑنا ہے تو کسی اور عدالت میں چلے جائیں ، یہ کوئی سول جج کی عدالت ہے جو آپ لوگ ایسے پیش آرہے ہیں ؟وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی،عدالت نے سماعت کچھ دیرکیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گنے کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سندھ حکومت نے قیمت کی تقرری کا نیا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ گنے کی فی من قیمت 192 روپے مقرر کردی گئی ہے،عدالت نے کہا کہ گنے کی قیمت صرف موجودہ سیزن کیلئے قیمت مقرر کی گئی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ لوگوں کو غریب کاشتکاروں کو کوئی خیال نہیں ۔
عدالت نے کہا کہ کاشتکاربھوکے مرتے رہیں گے اورآپ لوگ قانونی معاملات میں الجھاتے رہیں گے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ قیمت کی منظوری کابینہ نے دی ہے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا،
دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ وکلاکی تکرارپربرہم ہو گئی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اگر آپ لوگوں کو اس طرح لڑنا ہے تو کسی اور عدالت میں چلے جائیں ، یہ کوئی سول جج کی عدالت ہے جو آپ لوگ ایسے پیش آرہے ہیں ؟وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی،عدالت نے سماعت کچھ دیرکیلئے ملتوی کردی۔