ڈالرسستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 93 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 70 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر معمولی مثبت رجحان دیکھا جارہاہے ، کاروبار کا آغاز ہو اتو 100 انڈیکس 40 ہزار 442 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں 37 پوائنٹس کی بہتری آئی اور یہ 40 ہزار 480 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔