آپ کے ملک سے گدھ ختم ہوگئے،سرکارکوپتا ہے کیوں ختم ہوئے،لاہورہائیکورٹ کے سموگ اورالیکٹرانک گاڑیاں متعارف کرانے کے کیس میں ریمارکس

آپ کے ملک سے گدھ ختم ہوگئے،سرکارکوپتا ہے کیوں ختم ہوئے،لاہورہائیکورٹ کے ...
آپ کے ملک سے گدھ ختم ہوگئے،سرکارکوپتا ہے کیوں ختم ہوئے،لاہورہائیکورٹ کے سموگ اورالیکٹرانک گاڑیاں متعارف کرانے کے کیس میں ریمارکس

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سموگ اورالیکٹرانگ گاڑیاں متعارف کرانے کے کیس میں سموگ سے متعلق پالیسی بنانے کی رپورٹ 2ہفتوں میں طلب کر لی،عدالت نے وزارت پٹرولیم سے فیول کوماحول دوست بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی مانگ لی،جسٹس مامون رشید شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے شہرمیں چڑیاں نظر نہیں آتیں، سالڈویسٹ کی وجہ سے شہرمیں اب چیل اورکوے نظرآتے ہیں،آپ کے ملک سے گدھ ختم ہوگئے، سرکارکوپتا ہے کیوں ختم ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سموگ اورالیکٹرانک گاڑیاں متعارف کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہا کہ آپ کے شہرمیں چڑیاں نظر نہیں آتیں،جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ سالڈویسٹ کی وجہ سے شہرمیں اب چیل اورکوے نظرآتے ہیں،آپ کے ملک سے گدھ ختم ہوگئے،سرکارکوپتا ہے کیوں ختم ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پٹرول سے سلفرنکالنے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں ؟ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ عدالت کوبتایاگیاتھاریفائنریزکوبہتر بناناپڑےگا، 20سال ہوگئے،کوئی کام نہیں ہوا،سرکاری وکیل نے کہا کہ قومی اسمبلی کی سٹینڈگ کمیٹی اسکاجائزہ لے رہی ہے،جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ منافع کودیکھ رہے ہیں مگرلوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

عدالت نے سموگ سے متعلق پالیسی بنانے کی رپورٹ 2ہفتوں میں طلب کر لی،عدالت نے وزارت پٹرولیم سے فیول کوماحول دوست بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی،عدالت نے مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور