امریکا کاوہ شہر جو رہائش اور کام کرنے کیلئے بہترین ہے،تارکین وطن نے کھل کر بتادیا

امریکا کاوہ شہر جو رہائش اور کام کرنے کیلئے بہترین ہے،تارکین وطن نے کھل کر ...
امریکا کاوہ شہر جو رہائش اور کام کرنے کیلئے بہترین ہے،تارکین وطن نے کھل کر بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)تارکین وطن نے امریکی شہر میامی کو رہائش اور کام کرنے کیلئے بہترین قرار پایاہے۔ دوسرے ممالک سے کام کیلئے آنے والوں کا سب سے پسندیدہ شہر میامی ہے۔سی این بی سی کے مطابق غیرملکیوں کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے کی سالانہ رپورٹ میں دنیا کے 187ممالک میں کام کرنے والے بیس ہزار لوگوں سے رائے لی گئی۔لوگوں سے بیاسی ایسے شہروں سے متعلق سوالات کئے گئے جہاں رہنے اور کام کرنے میں لوگ خوشی محسوس کرتے ہیں۔
سروے کے دوران سامنے آنے والے دس بہترین شہروں میں ایشیا ، یورپ اور نارتھ امریکی شہر شامل ہیں،اس حوالے سے امریکی شہروں میں پہلے نمبر پر میامی رہا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کا یہ دوسرا بڑا شہرنئے آنے والوں کو اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔سروے میں شامل 75فیصد غیرملکیوں نے کہاانہیں یہ شہر اچھا لگتا ہے۔64فیصد نے دنیا کے دیگر شہروں کے بارے میں پسندیدگی کا اظہارکیاہے۔
میامی میں مقیم افرادسماجی سرگرمیوں،موسم، دوستانہ ماحول اور انتہائی سستی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے اس شہر کو پسند کرتے ہیں۔
ریو سرچ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق2010 سے2016چودہ ہزار سات سو لوگوں کو میامی میں رہنے کی اجازت دی گئی۔ ان لوگوں کی اکثریت اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور ان کی اوسط سالانہ تنخواہ ایک کروڑ 95ہزار روپے سے زیادہ ہے۔
غیر ملکیوں کے پسندیدہ امریکی ملکوں میں دوسرا نمبر ریاست ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس کا ہے۔تیسرے نمبر پرشکاگو، چوتھے پر بوسٹن، پانچویں پرنیویارک، چھٹے پر لاس اینجلس، ساتویں پر سان فرانسسکوہے۔