روس پاکستان میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے اور کونسے طیارے دینے کی پیشکش کرے گا ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

روس پاکستان میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے اور کونسے طیارے ...
روس پاکستان میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے اور کونسے طیارے دینے کی پیشکش کرے گا ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر دیاہے ، روس پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہمشند ہے ۔
نجی ٹی وی ” جی این این “ نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان اور روسی وفد کے درمیان کل سے مذاکرات شروع ہوں گے ، روسی وفد سے مذاکرات وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کریں گے جس دوران پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے ایک ارب ڈالر کے پیکج پر بھی بات چیت کا امکان ہے ۔وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں کراچی سے لاہور 2.5 ارب ڈالر کی گیس پائپ لائن بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور آئے گا ۔روس پاکستان کو جدید ترین مسافر طیارے فراہم کرنے کی بھی پیشکش کرے گا ۔

مزید :

قومی -