10 سال میں 20 ارب روپے سے بھی زائد فنڈز، وہ علاقہ جو تمام بڑے شہروں پر بازی لے گیا

10 سال میں 20 ارب روپے سے بھی زائد فنڈز، وہ علاقہ جو تمام بڑے شہروں پر بازی لے ...
10 سال میں 20 ارب روپے سے بھی زائد فنڈز، وہ علاقہ جو تمام بڑے شہروں پر بازی لے گیا

  



کراچی(آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کی منی لانڈرنگ کیخلاف تحقیقات میں لاڑکانہ کے دو ٹائونز پر مشتمل چھوٹے سے علاقے کو کراچی سے بھی زیادہ بجٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تعلقہ ڈوکری کی 2015 کے ریکارڈ کے مطابق آبادی محض سوا 5 لاکھ ہے، تعلقہ ڈوکری کو سب سے زیادہ رقم 2016تا 2017 کے درمیان جاری کی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیا گیا، تعلقہ ڈوکری کو 10سالوں میں 20 ارب سے زائد کے فنڈز دیئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے تمام فنڈز ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کیے گئے مگر علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا، جاری کیے گئے اربوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔

ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جن کمپنیوں کو دیئے گئے وہ صرف کاغذات میں تھیں، کمپنیوں کے نام پر جاری رقم اہم شخصیات کے اکائو نٹس اور بعدازاں بیرون ملک منتقل کی گئیں۔نیب ذرائع کے مطابق افسران سمیت 100 سے زائد ٹھیکیداروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلقہ ڈوکری کے جعلی کھاتوں کا ریکارڈ اکائونٹ کیس کی تفتیش میں سامنے آیا تھا، اکاو¿نٹ کیس میں گرفتار ندیم بھٹو کے اکائونٹ میں بھی ترقیاتی کاموں کیلئے جاری رقم منتقل کی گئی۔

جے آئی ٹی نے تعلقہ ڈوکری کی تحقیقات بے نامی اکاو¿نٹ سے الگ کرنے کی سفارش کی تھی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب نے پہلی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ارسال کر دی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی