’نیازی صاحب مذمت عوام کرتی ہے آپ صاحب اقتدارہیں آپ سے۔۔۔‘ احسن اقبال کا جواب بھی آگیا

’نیازی صاحب مذمت عوام کرتی ہے آپ صاحب اقتدارہیں آپ سے۔۔۔‘ احسن اقبال کا ...
’نیازی صاحب مذمت عوام کرتی ہے آپ صاحب اقتدارہیں آپ سے۔۔۔‘ احسن اقبال کا جواب بھی آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کی گئی مذمت پر ردعمل کااظہارکیاہے۔ٹویٹرپر وزیراعظم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے لکھا کہ ”نیازی صاحب مذمت تو عوام کیا کرتی ہے- آپ صاحب اقتدار ہیں- آپ کو جواب دینا ہو گا - آپ اور آپ کے وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر کتنے ممالک کا دورہ کیا؟ آپ اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس کیوں طلب نہ کر سکے؟ آپ UN انسانی حقوق کمیشن میں قرارداد کے لئے مطلوبہ 16 ووٹ کیوں حاصل نہ کر سکے؟“۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ”انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں عالمی ضمیر، عالمی قانون کے پاسداران اور سلامتی کونسل سے اپیل کرنی چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت سرکارکے ناجائز قبضے کیخلاف اقدامات اٹھائیں۔

ہم قابض بھارت سرکارکے مقبوضہ کشمیر کے 4 ماہ سےزائد عرصے پرمحیط محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔“

مزید : قومی