سپریم کورٹ ،کوٹری واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کرپشن کیس میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ کی عبوری ضمانت منظور

سپریم کورٹ ،کوٹری واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کرپشن کیس میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد ...
سپریم کورٹ ،کوٹری واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کرپشن کیس میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ کی عبوری ضمانت منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کوٹری واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کرپشن کیس میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کوٹری واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کرپشن کیس میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن سندھ کی رپورٹ میں لکھا ہے کرپشن ہوئی نہ بے ضابطگی،جسٹس منظور ملک نے کہا کہ رپورٹ میں لکھا ہے پروجیکٹ سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوا،ایڈیشنل پراسیکیوٹر سندھ نے کہا کہ میرے پاس مکمل ریکارڈ نہیں، رپورٹ کی تردید یا تصدیق نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...