سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کی ٹیم کو قابو کرنے کیلئے کیا مشورے دیئے ہیں ؟ سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے بتا دیا

سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کی ٹیم کو قابو کرنے کیلئے کیا ...
سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کی ٹیم کو قابو کرنے کیلئے کیا مشورے دیئے ہیں ؟ سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈمتھ کرونارتنے نے کہاہے کہ مکی آرتھر کے آنے سے مدد ملی ہے اور وہ پاکستان ٹیم کو جانتے ہیں ، مکی آرتھر نے ہمیں پاکستان ٹیم کے بارے میں اچھے مشورے دیئے ہیں ،مکی آرتھر پہلے پاکستان کے کوچ رہ چکے ہیں اور اب وہ ہمارے ہیڈ کوچ ہیں ، پاکستان کا بولنگ اٹیک اچھا ہے اور مکی آرتھر بخوبی ہر کھلاڑی سے واقف ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈمتھ کرونارتنے نے کہا کہ کوشش کریں گے اچھی پرفارمنس دکھائیں اور میچ جیتیں ، سری لنکن ٹیم میں تجربے کار کھلاڑی ہیں ،ہم پاکستان کے خلاف کھیلے ہیں اور جیتے بھی ہیں اور ہم پاکستان ٹیم کے خلاف منصوبہ بندی بھی کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت اچھا محسوس ہور ہاہے ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اچھا میچ ہو گا، ٹیسٹ پانچ دن کا کھیل ہے ، جیتنے کیلئے ہر روز اچھا کھیلنا پڑتا ہے ۔

مزید :

کھیل -