جج ویڈیو سکینڈل،اسلام آبادہائیکورٹ نے ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

جج ویڈیو سکینڈل،اسلام آبادہائیکورٹ نے ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن ...
جج ویڈیو سکینڈل،اسلام آبادہائیکورٹ نے ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست پرفیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کوقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف درخواست پرجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،ناصر بٹ نے جج کی آڈیو اورویڈیو ٹرانزک رپورٹ اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق کی درخواست کی تھی،اسلام آبادہائیکورٹ نے ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کوقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن متعلقہ قوانین کو مدنظررکھ کر فیصلہ کرے۔