دوسگی بہنیں اور دو سگے بھائی پسند کی شادی کرنے عدالت پہنچ گئے لیکن کمرہ عدالت میں داخل ہوسکے یا نہیں؟ خبرآگئی

دوسگی بہنیں اور دو سگے بھائی پسند کی شادی کرنے عدالت پہنچ گئے لیکن کمرہ عدالت ...
دوسگی بہنیں اور دو سگے بھائی پسند کی شادی کرنے عدالت پہنچ گئے لیکن کمرہ عدالت میں داخل ہوسکے یا نہیں؟ خبرآگئی

  



میرپورخاص(ویب ڈیسک)میرپورخاص میں دوسگی بہنیں اور دو سگے بھائی پسند کی شادی کرنے عدالت پہنچ گئے،پولیس نے عدالت کے باہر سے چاروں کوتحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق کھپرو کے علاقے بھٹ بھائٹی کی رہائشی دونوجوان سگی بہنیں اسی علاقہ میں رہائش پذیر اپنے رشتہ دار دو سگے بھائیوں سے پسند کی شادی کرنے ان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میرپورخاص پہنچ گئیں۔اس دوران لڑکیوں اور لڑکوں کے والدین نے بھی عدالت کے سامنے سڑک پر جمع ہوکر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لڑکوں اورلڑکیوں کو تحویل میں لے کر ٹاﺅن پولیس سٹیشن اور وومن پولیس سٹیشن منتقل دیا۔ رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /میرپورخاص