اسلام آبادہائیکورٹ،مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

اسلام آبادہائیکورٹ،مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر نیب نے جواب جمع کرانے ...
اسلام آبادہائیکورٹ،مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایل این جی کیس میں گرفتارسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پرسماعت ہوئی، اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،سابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئررضوی بھی عدالت کےسامنے پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیئررضوی سے استفسار کیا کہ رضوی صاحب آپ نے استعفانہیں دیا؟نیئررضوی نے کہاکہ 4جنوری تک نیب کی طرف پیش ہوں گا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ کونوٹس کیاتھا،ابھی تک جواب کیوں جمع نہیں کرایا؟نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے مزیدوقت کی استدعا کردی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔