اظہر علی کی ٹیم کے چناﺅ میں رائے لی جاتی ہے ؟ کپتان نے خود ہی سب کچھ بتا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ ٹیم کے چناﺅ میں میری رائے لی جاتی ہے ، سلیکشن کمیٹی مشاور ت کرکے ٹیم کو منتخب کرتے ہیں ، ٹیم کے چناﺅ میں میری رائے لی جاتی ہے ، سلیکشن کمیٹی مشاور ت کرکے ٹیم کو منتخب کرتے ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ سار ے کھلاڑی پر جوش ہیں اور اچھا کھیل پیش کریں گے ، کوشش ہو گی میں بھی بہتر پرفارم کروں ، جب کپتان پرفارم کرتاہے تو کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے ، فارم کی بحالی کیلئے بھر پور کوشش کر رہاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی میں بہت ٹیلنٹ ہے ، ہماری کوشش ہو گی خامیوں کو دو ر کریں ، کپتان کی اچھی کارکردگی سے ٹیم کو مثبت پیغام ملتا ہے ، آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ہوم گراﺅنڈ پر کھیلنے کا فائدہ ہو گا ، بطور کپتان پوری طرح ذمہ داری کا احسا ہے ، کپتان کو ہر قسم کے دباﺅ کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔ اظہر علی کا کہناتھا کہ میر ا ایک ہی مقصد ہے کہ ٹیم کو کس طرح جتوانا ہے ، سری لنکن ٹیم مشکل حریف ہے ، جیت کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے چناﺅ میں میری رائے لی جاتی ہے ، سلیکشن کمیٹی مشاور ت کرکے ٹیم کو منتخب کرتے ہیں ۔
اظہر علی کا کہناتھا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آ رہی ہے ، ہوم گراﺅنڈ میں کھیل کی رونقیں بحال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔