کے پی کے حکومت کا خواجہ سراوں کیلئے ایسا اقدام کہ مخالفین بھی داد دیں گے

کے پی کے حکومت کا خواجہ سراوں کیلئے ایسا اقدام کہ مخالفین بھی داد دیں گے
کے پی کے حکومت کا خواجہ سراوں کیلئے ایسا اقدام کہ مخالفین بھی داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے خواجہ سراوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراوں کے لیے الگ بیڈمختص کردیئے ہیں۔صوبائی حکومت کے اس اقدام سے خواجہ سراوں کوعلاج معالجے میں کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے علاج کیلئے ہسپتالوں میں آنے والے خواجہ سراوں کی مشکل حل کردی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے خواجہ سراوں کیلئے ہسپتالوں میں الگ بیڈ مختص کردیئے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخواکے 15 اضلاع کے 19 اسپتالوں میں سہولت دی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخو اکے سرکاری اسپتالوں میں200بیڈخواجہ سراو¿ں کیلئے مختص کیے جائیں گے۔صرف پشاورکے مختلف اسپتالوں میں خواجہ سراو¿ں کے لیے74 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق خواجہ سراو¿ں کیلئے بیڈز کی فراہمی خواجہ سرا تحفظ ایکٹ 2018 پر عمل درآمدکاحصہ ہے۔

مزید :

قومی -