حکومت مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے 200 ارب کے سکوک بانڈزجاری کرے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے 200 ارب کے سکوک بانڈزجاری کرے گی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت 200 ارب کے سکوک بانڈزجاری کرے گی،سکوک بانڈزکے اجراکی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، سکوک بانڈ زکیلئے کراچی ایئرپورٹ کی زمین رہن رکھی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سکوک بانڈزسے مالیاتی خسارہ قابو کرنا چاہتی ہے،سکوک بانڈ کا مقصد اسلامی بینکوں کوسرمایہ کاری کاموقع دینا ہے،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اسلامی بینکوں کے پاس 300 ارب کا سرمایہ پڑاہے،سکوک بانڈ ز3 سے 5 سال کےلئے ہوسکتے ہیں۔