این آئی سی کرپشن کیس،سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین ایاز نیازی کو بری کردیا،ملزموں کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں خارج

این آئی سی کرپشن کیس،سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین ایاز نیازی کو بری ...
این آئی سی کرپشن کیس،سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین ایاز نیازی کو بری کردیا،ملزموں کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایاز نیازی کوبری کردیا،عدالت نے شریک ملزمان ح±ر گردیزی، امین قاسم دادا، امیر حسین اور محمد ظہور بھی بری کردیا اورملزمون کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں خارج کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این آئی سی کرپشن کیس میں ملزموں کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہا کہ نیب کے شواہد اتنے نہیں کہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہو، سپریم کورٹ نے ملزمان کی بریت کے خلاف نیب اپیلیں خارج کردیں،عدالت نے مرکزی ملزم سابق این آئی سی ایل چیرمین ایاز نیازی کو بری کردیا،عدالت نے شریک ملزمان ح±ر گردیزی، امین قاسم دادا، امیر حسین اور محمد ظہور بھی بری کردیا۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے این آئی سی ایل کرپشن کا ازخودنوٹس لیا تھا،عدالت نے تحقیقات پہلے ایف آئی اے اور بعد میں نیب کے حوالے کی تھیں،ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو بری کردیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا۔