تمام بیماروں کا علاج عمران خان نے کرنا ہے،علی امین گنڈاپور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ تمام بیمار اب لندن میں زیر علاج ہیں۔پاکستان میں علاج زیادہ سخت تھا اس لئے انہوں نے لندن کی راہ لی اور سیاسی ڈاکٹرز کو بھی وہیں بلالیا۔ان سب کا علاج عمران خان نے ہی کرنا ہے۔علی امین نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہوگی کیوںکہ اگر دوبارہ انتخابات ہوتے ہیں توبھی عمران خان ہی جیتیں گے۔