منی لانڈرنگ کیس،احتساب عدالت نے نیب کو حمزہ شہبازسے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیب نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ،گرفتار ملزم نثار گل سے ہونے والی تفتیش کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں ،نیب کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز سے بے نامی کمپنیوں کےخلاف انویسٹی گیشن کرنی ہے،حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے ، عدالت نے موقف سننے کے بعد نیب کوحمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔