احتساب عدالت ، شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈعدالت میں جمع کرادیا گیا،عدالت نے شہباز،حمزہ ،سلمان سمیت دیگرافرادکی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہا کہ شہباز شریف اینڈ فیملی کے اثاثے منجمدکرنے کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔