اورنج ٹرین کا آزمائشی سفر شروع، 27 کلومیٹر کا فاصلہ کتنی دیر میں طے کریگی اور ایک ڈبے میں کتنی گنجائش ہے ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں سے شروع کر دیا گیاہے جو کہ علی ٹاﺅن پر اختتام پذیر ہو گا، ٹرین 27 کلومیٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین پانچ بوگیوں پر مشتمل ہے ،ہر بوگی میں دو سکرنیں لگائی گئی ہیں ، ٹرین کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی ، مسافر خود کار نظام کے تحت ٹکٹس حاصل کرنے کے بعد ٹرین میں سوا ر ہو سکیں گے ۔ ٹرین کی ایک بوگی میں پچاس افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے ، تین ماہ میں ٹرین کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان بھی ٹرین میں سوار ہیں اور آزمائشی سفر کا خود مشاہدہ کر رہے ہیں ۔27 کلومیٹر کے ٹریک پر 26 سٹیشن بنائے گئے ہیں ، سٹیشنز پر ایلیویٹرز لگائے گئے ہیں جبکہ سیڑھیوں پر ماربل نصب کیا گیاہے ۔