اورنج لائن نوازشریف اور شہبازشریف کا عوام کیلئے تحفہ ہے،حکمران ہمارے منصوبوں پراپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اورنج لائن نوازشریف اور شہبازشریف کا عوام کیلئے تحفہ ہے، شہباز شریف کے منصوبے پر حکمران اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج ٹرین کے آزمائشی بنیادوںپرآغاز پر اپنے بیان میں کہاہے کہ شہبازشریف نے 5 میٹروزبنائیں،قوم کو بتایاجائے اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا وژن تھا؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16مئی 2018کو شہبازشریف اورنج لائن آزمائشی طورپر چلاچکے ہیں،عمران صاحب مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں میں دانستہ تاخیر کررہے ہیں،منصوبوں میں تاخیر سے لاگت کو دانستہ بڑھایا جارہا ہے،تحقیقات ہونی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کے دیگرمنصوبوں میں تاخیر سے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں،اورنج لائن نوازشریف اور شہبازشریف کا عوام کیلئے تحفہ ہے،ترجمان کا کہناتھا کہ نوازشریف اقتدارمیں نہ ہوکربھی عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔